دریائے چناب پر پکنک کیلئے گئے 5 افراد ایک دوسرے کو بچاتے ڈوب گئے
مظفرگڑھ(آئی این پی )مظفر گڑھ میں گانگا والا پتن کے مقام پردریائے چناب میں پکنک کیلئے گئے 5 افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں اب تک بے نتیجہ ہیں، لاشیں نہ مل سکیں۔ مظفرگڑھ سے موصول اطلاعات کے مطابق روہیلانوالی شہر سے تعلق رکھنے والے 9 افراد پکنک منانے دریائے چناب پر گانگا والا پتن آئے تھے ۔ دریا کے اندر کم گہرے پانی میں نہانے کے دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ ساتھی نوجوان کو بچانے کیلئے باری باری گہرے پانی میں جانے والے مزید 4 افراد بھی دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments