لاہور ہائیکورٹ:6ماہ میں زیر التوا86 فیصد مقدمات کے فیصلے

لاہور ہائیکورٹ:6ماہ میں زیر التوا86 فیصد مقدمات کے فیصلے

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی پالیسز پر عمل درآمد سے صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت 2023 تک کے زیر التواء86 فیصد سے زائد مقدمات کے فیصلے کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ سائلین کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔اسی سلسلہ میں گزشتہ 6 ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران فاضل چیف جسٹس کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت2023 تک کے زیر التوا 3ہزار397 مقدمات میں سے 2ہزار934 مقدمات کے فیصلے کر دیئے گئے ہیں۔پنجاب کے 17 اضلاع میں پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت2023 تک کے تمام مقدمات کے فیصلے کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ باقی اضلاع میں 2023 تک کے زیر التوا463 مقدمات میں سے بڑی تعداد زیر التوا مرڈر ٹرائلز کے ساتھ منسلک ہے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ متذکرہ زیر التوا مقدما ت کے ساتھ منسلک مرڈر ٹرائلز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...