سانحہ گل پلازہ کیس:گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے

سانحہ گل پلازہ کیس:گواہان  کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گل پلازہ آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی، ملزم تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم سماعت کے دوران گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں گواہان کے دفعہ 161 کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی گئیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے ۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ عبد القیوم نے عدالت کو بتایا کہ گل پلازہ آتشزدگی سے متاثرہ دکاندار اس مقدمے میں گواہان کی حیثیت سے دفعہ 164 کے تحت بیانات ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...