بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں د اخل ،بارشوں کا الرٹ جاری

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں د اخل ،بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور(آئی این پی)مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے پیش نظر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات اور اٹک میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...