31 دسمبر تک اسلام آباد کوپلاسٹک فری بنا دیاجائے گا، طلال چودھری
اسلام آباد(دنیانیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو رواں سال 31دسمبر تک پلا سٹک فری بنا دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پلاسٹک فری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا پلاسٹک فری اسلام آباد مہم شروع کرنے کا مقصد شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہے، ہمیں چاہیے کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایسا ماحول چھوڑ کر جائیں جو آلودگی سے پاک ہو اور جہاں شہریوں کو صاف فضا میسر آ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments