صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر چیف جسٹس کے تین ملکی دورے کی منظوری دیدی

صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر چیف جسٹس کے تین ملکی دورے کی منظوری دیدی

جسٹس یحییٰ آفریدی 14سے 21اکتوبر اور 27اکتوبر سے 4نومبر تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کرینگے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت 19سے 22اکتوبر آذربائیجان میں آئینی اداروں کی کانفرنس میں شریک ہونگے ،رخصت منظور

اسلام آباد (دنیا نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے برطانیہ،  جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دیدی۔ چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے ۔ صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان جسٹس امین الدین کے دورئہ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک جمہوریہ آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس (TRK-AY) میں شرکت کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...