راولپنڈی بینچ سے پرنسپل سیٹ پر کیس منتقلی کی درخواست خارج
راولپنڈی جج موجود نہیں تو کیس لاہور کیوں منتقل کرنا ؟:چیف جسٹس ہائیکورٹ ایسا کرتے ہیں تمام جج یہاں بٹھا ، بینچ ختم کر دیتے ہیں :دوران سماعت ریمارکس
لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے واپس لینے کی بنیاد پرراولپنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سروس سے متعلق کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج کر دی،عدالت نے سابق صدرلاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان سے استفسار کیا کہ راولپنڈی میں جج موجود نہیں ، یہاں کیس کیوں ٹرانسفر کرنا ہے ؟،ہم ایسا کرتے ہیں تمام جج یہاں لا کر بٹھا دیتے ہیں ،بینچ ختم کر دیتے ہیں،مسئلہ بینچ کا نہیں نیت کا ہوتا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بار عہدیدار کہتے ہیں بینچز زیادہ کریں مگر وکلا کو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں، درخواست میں کہا گیا کہ جس جج نے اسی نوعیت کے کیس میں حکم امتناعی جاری کیا وہ اس وقت لاہور ہے لہٰذا کیس ٹرانسفر کریں،آپ بار والے ایسے ہی بینچوں کا شور کرتے ہیں، آپ کے وکلا تو ہر کیس پرنسپل سیٹ پر لے آتے ہیں،کیس میں تو فکس نہیں کرتی ،یہ سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہے ۔جس پردرخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ میں اپنی درخواست واپس لے لیتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments