روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں25.10کروڑ ڈالر موصول
ستمبر تک اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 9لاکھ 75ہزار 602ہو گئی،اسٹیٹ بینک
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ہزار 458 نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جس کے بعد ستمبر کے اختتام تک اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 602 ہو گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقوم میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ماہانہ بنیاد پر رقوم کی آمد میں 3 فیصد کمی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے ستمبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 25 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر جمع کرائے ۔مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طورپر 14 ارب 15 کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالر موصول ہوچکے ہیں، ان رقوم میں سے 2 ارب 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے جبکہ 8 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments