سونا2100روپے سستا، ڈالر276کی سطح پر آگیا
تولہ سونا 4لاکھ 39ہزار936، دس گرام3لاکھ 77ہزار 174کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ڈالر 277 روپے کی سطح سے گرکر 276 روپے کی سطح پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کی کمی سے 6532 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 2776.97روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments