اسلام آباد:اے آئی سے گرل فرینڈ کوقتل کرنیکا طریقہ پوچھنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:اے آئی سے گرل  فرینڈ کوقتل کرنیکا طریقہ پوچھنے  والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (دنیا نیوز )مصنوعی ذہانت کی نشاندہی پر این سی سی آئی اے اسلام آباد کی کارروائی، اے آئی سے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے طریقے پوچھنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔۔

 ملزم کی جانب سے سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے طریقے پوچھنے پر اے آئی نے متعلقہ ادارے کو الرٹ کیا، سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کی دھمکیوں کے معاملے پر ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ این سی سی آئی اے اسلام آباد نے انکوائری کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔ این سی سی آئی اے کاکہنا ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے شہریوں کا تحفظ اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ بنانا ترجیح ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...