خیبر پختونخوا میں،میٹرک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پی ایم ایس آفیسر کے تحریری امتحانات ملتوی

خیبر پختونخوا میں،میٹرک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پی ایم ایس آفیسر کے تحریری امتحانات ملتوی

پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا میں،میٹرک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پی ایم ایس آفیسر کے تحریری امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے تحت یہ امتحانات گزشتہ روز سے شروع ہو نا تھے۔۔

 ، بنوں، کوہاٹ، وزیرستان اور لکی مروت کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی اپنے امتحانات اگلے احکامات تک ملتوی کر دیے ہیں،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس آفیسر کے سال 2026 کے تحریری امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایم ایس 2026 کے تحریری امتحانات 14 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک منعقد ہونا تھے ،امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،ادھر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خیبر پختونخوا میں امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ، 12 اور 13 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات بالترتیب 2 اور 3 نومبر تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...