سینیٹ :پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف جے یو آئی نے قرارداد جمع کرادی

سینیٹ :پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ  کیخلاف جے یو آئی نے قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف جے یو آئی نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔۔

 ،قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جمع کرائی قرارداد میں پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کی گئی ایمرجنسی کا نفاذ آئینی تقاضوں سے متصادم ہے ،قرارداد،میں صوبائی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا وفاقی حکومت ایمرجنسی کے نفاذ کی وجوہات اور متعلقہ ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش کرے ،صدر اور وفاقی حکومت ایمرجنسی کا فیصلہ واپس لیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے آئینی تقاضوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں ایمرجنسی کے نفاذ کے وقت صدر کی جانب سے آئینی اطمینان موجود نہیں تھا، ایمرجنسی کا حکم فوری واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...