پونچھ:بھارت سے آنیوالی بارودی سرنگ پھٹ گئی ،4شہید

پونچھ:بھارت سے آنیوالی بارودی سرنگ پھٹ گئی ،4شہید

فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم ، وقاص پائپ لائن مرمت کررہے تھے ، دھماکا ہوگیا چاروں موقع پر ہی دم توڑ گئے ،افسوسناک واقعہ پرگاؤں مہنڈلہ مدارپور میں سوگ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیر کے علاقے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں بھارت سے بہہ کر آنے والی بارودی سرنگ پھٹنےسے 4 نوجوان شہید ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان گاؤں کے قریب چشمے کے پانی کی پائپ لائن مرمت کرنے کیلئے گئے تھے ، ان کے پہنچتے ہی حادثاتی طور پر زور دار دھماکہ ہوا، جس سے چاروں موقع پر ہی دم توڑگئے ،شہدا کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے ۔افسوسناک واقعے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...