سرکاری حج سکیم، ساڑھے 51ہزار عازمین نے دوسری قسط ادا کر دی
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک 51 ہزار 5 سو عازمین نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر لی۔۔
،26 ہزار افراد نے ون لنک جبکہ 2 ہزار 126 افراد نے بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی،23 ہزار 2 سو افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے کیش رقم جمع کروا ئی ،دوسری قسط کی مد میں 32 اشاریہ 6 ارب روپے موصول ہوئے ،حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد برقرار ہے ۔ سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے ۔ترجمان و زارت مذہبی امورکے مطابق جو عازمین مقررہ تاریخ تک دوسری قسط ادا نہیں کریں گے ان کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی اور جمع شدہ رقم واپس کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments