پٹرول 2 روپے 93 پیسے سستا ،ڈیزل 61 پیسے لٹر مہنگا
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمیاور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments