خیبر پختونخوا میں سیاسی کنٹرول کا کوئی ارادہ نہیں، طلال چودھری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی کنٹرول کا کوئی ارادہ نہیں۔۔
وزیراعظم نے کہا تھا پی ٹی آئی کو ہر سیاسی چیز دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا کی ٹیم نے اپنے مذاکراتی وفد کو مجبور کیا، تمام سیاسی جماعتوں پر حملے ہوئے ، پی ٹی آئی پر 12 سال میں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان ون میں جب تمام سیاسی قوتیں ساتھ کھڑی ہوئیں تو ملک میں امن آیا، کچھ اضلاع میں حالات اتنے خراب ہیں کہ شادی کی تقریب اور جنازے کا اجتماع نہیں ہو پاتا، افغانستان سے بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہیں۔ وزیر مملکت نے کہا ہوتا ہوا معاہدہ انہوں نے خراب کیا، میثاق جمہوریت 2 ہونے جارہا تھا، صرف ایک چیز مانگی کہ مل کردہشت گردی کیخلاف جنگ لڑیں۔ انہوں نے کہا 13سال کی حکومت میں یہ فارنزک لیب، سیف سٹی نہیں بنا سکے ،خیبر پختونخوا میں امن وامان پر لیے گئے پیسے کہاں گئے ؟ ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments