گیلانی، اعظم نذیر، رانا ثنا سمیت 48سینیٹرز اگلے سال ریٹائر

گیلانی، اعظم نذیر، رانا ثنا سمیت 48سینیٹرز اگلے سال ریٹائر

پی ٹی آئی 13، ن لیگ 6، پیپلز پارٹی 10، جے یو آئی 3، متحدہ کے 2سینیٹرز شامل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سمیت 48 سینیٹرز آئندہ سال مارچ (2027)میں اپنی مدت مکمل کر لیں گے ، مسلم لیگ ن کے چھ ، پیپلزپارٹی کے دس، تحریک انصاف کے تیرہ ، چھ آزاد ، جمعیت علماء اسلام(ف) کے تین، ایم کیو ایم کے دو سینیٹرز شامل ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین میں عون عباس، ڈاکٹر زرقا سہروردی ، فیصل سلیم رحمان، فلک ناز، فوزیہ ارشد، گردیپ سنگھ، لیاقت خان ترکئی، محمد ہمایوں مہمند، محسن عزیز، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ سرور نیازی، سید علی ظفر اور ذیشان خانزادہ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عبد القدوس، فاروق حامد نائیک، جام سیف اللہ خان، محمد اسلم ابڑو، پلوشہ محمد زئی خان، سلیم مانڈوی والا، شہادت اعوان، شیری رحمان، سید وقار مہدی اور یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی، اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر افنان اللہ خان، میر دوستین خان ڈومکی، رانا ثناء اللہ خان اور سعدیہ عباسی شامل ہیں۔ آزاد سینیٹرز اسد قاسم، حافظ عبدالکریم، خرم ذیشان، مشعل اعظم، محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان، بلوچستان عوامی پارٹی کے دانش کمار، منظور احمد، سعید احمد ہاشمی اور ثمینہ ممتاز زہری، جمعیت علمائے اسلام کے عبد الشکور خان، عطا الرحمن اور کامران مرتضیٰ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے خالدہ اطیب اور سید فیصل علی سبزواری، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور عمر فاروق، پاکستان مسلم لیگ کے کامل علی آغا کی مدت پوری ہو جائے گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...