طالبہ خودکشی کیس:ملزم نعمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی سابق طالبہ سے مبینہ فراڈ اور
طالبہ کی خودکشی کیس میں گرفتار ملزم نعمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔تفتیشی افسرنے گرفتار ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اورکہا مقدمہ کے تمام حقائق اور واقعات کی مکمل جانچ ضروری ہے۔ ،دستیاب شواہد اور ابتدائی تفتیش کی روشنی میں مزید تفتیش مطلوب ہے ، عدالت نے ملزم نعمان کو 5 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments