ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر فارماسسٹ کی رجسٹریشن منسوخی کافیصلہ
لائسنس ہولڈر فارماسسٹ کیخلاف قواعد پر مختلف جگہوں پر کام کرنے کا انکشاف وفاقی وزارت صحت نے لائسنس کی منسوخی کیلئے فارمیسی کونسل پختونخوا کومراسلہ بھجوادیا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی وزارتِ صحت کی ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز نے ایک لائسنس پر مختلف شہروں میں کاروبار کرنے ، جعلی حلف نامہ جمع کرانے اور پیشہ ورانہ بدعنوانی پر ایک فارماسسٹ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے فارمیسی کونسل خیبر پختونخوا کو باضابطہ مراسلہ بھجوا دیا ۔ اسلام آباد میں ڈرگ سیل لائسنس کے حصول کے لیے آن لائن تصدیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ فارماسسٹ نے اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں واقع ایوب فارمیسی کے لیے بطور فارماسسٹ درخواست جمع کرائی تھی جبکہ وہ اسی وقت پشاور میں ایم ٹی ایسفارمیسی میں بطور کوالیفائیڈ پرسن کام کر رہا تھا، اس سے قبل وہ اسلام آباد کی ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی اور پشاور کے ایک ٹریڈرز کے ساتھ بھی بیک وقت منسلک رہا ہے ۔ ڈرگ انسپکٹر و سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سردار شبیر احمد کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ مذکورہ فارماسسٹ کا یہ اقدام نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ پیشہ ورانہ بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس لیے فارمیسی ایکٹ 1967ء کی دفعہ 28 کے تحت اس کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور پشاور میں اس کے نام پر جاری ڈرگ سیل لائسنس منسوخ کیاجا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments