ایمرجنسی نفاذکے باوجود بٹگرام میں کاروبار حسب معمول جا ری

ایمرجنسی نفاذکے باوجود بٹگرام میں کاروبار حسب معمول جا ری

مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے ، ضلع میں کسی احتجاج ، مظاہرے کی اطلاع نہیں نئے ڈی سی گوہر خان نے چارج سنبھال لیا ، قانون کے مطابق فرائض انجام دینے کا عزم

بٹگرام(نمائندہ دنیا) گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجودبٹگرام میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھلے اور خرید و فروخت جاری ہے ۔پورے ضلع میں معمولاتِ زندگی جبکہ سڑکوں پر آمدورفت بھی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ ضلع بھر میں تاحال کسی قسم کے احتجاج ، مظاہروں کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور انہوں نے مختلف افراد سے ملاقاتیں بھی کیں ۔اس موقع پرانہوں نے کہا قانون کے مطابق فرائض کی انجام دہی اولین ترجیح ہے ۔ بٹگرام میں کاروباری سرگرمیاں اور عوامی آمدورفت معمول کے مطابق ہے ، شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہیں ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...