قومی عجائب گھر معیار کے مطابق قائم کیا جا ئے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی

قومی عجائب گھر معیار کے مطابق قائم کیا جا ئے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی

سی ڈی اے بہارہ کہو میں 20ایکڑ اراضی پر قومی عجائب گھر کی تعمیر کرے گا دیکھ بھال،آپریشنز کی ذمہ دار وزارت ثقافت ہوگی ،چیئر مین کی کمیٹی کو بریفنگ

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے اسلام آباد میں قومی عجائب گھر کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مجوزہ عمارت قومی عجائب گھروں کے معیار کے مطابق تعمیر کی جائے ۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد شکرپڑیاں کے بجائے بہارہ کہو میں بڑے میوزیم کمپلیکس کے اندر پاکستان کے قومی عجائب گھر کے لیے مخصوص حصہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ بہارہ کہو کے قریب 160 ایکڑ پر مشتمل میوزیم کمپلیکس قائم کیا جا رہا ہے ۔ سی ڈی اے قومی عجائب گھر کے لیے 20 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کے ساتھ عمارت کی تعمیر بھی کرے گا جبکہ وزارت قومی ورثہ و ثقافت اس کے انتظامی امور، دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ دار ہوگی۔ قائمہ کمیٹی نے کراچی میں مزار قائد اور اس کے گردونواح سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قائم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیااور سفارش کی کہ وزارت قومی ورثہ و ثقافت تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرے تاکہ وہ مزار قائد کی دیکھ بھال، مرمت اور انتظامی اخراجات کے لیے باقاعدگی سے مالی تعاون فراہم کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...