پمز :سرجری پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی بندش پر سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

پمز :سرجری پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی بندش پر سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت نے پمز برن کیئر سینٹر میں تبدیلیوں اور برن سرجری ماسٹر ڈگری پروگرام روکنے کے حوالے سے وزارت قومی صحت سے بریفنگ طلب کر لی۔۔۔

 سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ، کمیٹی نے پمز برن کیئر سینٹر میں کی جانے والی مبینہ تبدیلیوں مہنگے ،تشخیصی مشینری و آلات کو ہٹانے اور مریضوں کے وارڈز کو دفاتر میں تبدیل کرنے کی رپورٹ پر وزارت قومی صحت سے بریفنگ طلب کر لی گئی ، اجلاس میں برن کیئر سینٹر کے بنیادی ڈھانچے ، عملے اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ برن سرجری کی تربیت کی معطل کرنے کی وجوہات بتانے کی ہدایت بھی کی گئی ،کمیٹی نے برن سینٹر میں مریضوں کی دیکھ بھال، اموات اور انفیکشن کی بڑھتی شرح کے تناظر میں ان فیصلوں کی منظوری اور اس کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...