پرواز میں فضائی عملے پر حملہ،امریکی اداکارہ سلمی بلیئر گرفتار
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی اداکارہ سلمی بلیئر پر ڈیلٹا ایئرلائنز کی لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں فضائی عملے کے ارکان پر مبینہ حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
بی بی سی کے مطابق واقعے میں دو فضائی میزبان زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکارہ کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔سلمی بلیئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے وقت اداکارہ کو طبی ہنگامی صورتِ حال کا سامنا تھا اور اب ان کی حالت مستحکم ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق انہیں حملے کے الزام میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سلمیٰ بلیئر پر ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کا الزام ہے ۔اداکارہ پر ہسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار اور نرس پر مبینہ حملے کے 2 الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کے لیے 20 ہزار ڈالرز نقد یا 60 ہزار ڈالرز کے بانڈ کی شرط مقرر کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments