پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی ترسیل شروع

پنجاب سے خیبرپختونخوا  کو آٹے کی ترسیل شروع

پشاور،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت درجنوں گاڑیاں آٹا لے کر صوبے میں پہنچ گئی ہیں۔

آٹے کی ترسیل بحال ہونے سے مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی بہتر ہونے اور قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے ۔لانگ مارچ اور احتجاج کے باعث پنجاب سے کے پی کو گندم کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی ، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 4 ہزار سے اوپر چلی گئی تھی ، اب واپس 3500 سے 3300 روپے تک آ گئی ہے ۔ آٹا ڈیلرز نے کہا ہے آج مزید آٹا کے پی پہنچے گا اور قیمتیں مزید نیچے آنے کی امید ہے ۔شہریوں نے امید ظاہر کی ہے آٹے کی آمد کے ثمرات عام صارفین تک پہنچائے جائیں گے اور دکانداروں کو مقررہ نرخوں پر آٹا فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...