کینسر کی مریض خاتون نے فوٹوگرافی کیلئے زندگی وقف کردی

 کینسر کی مریض خاتون نے فوٹوگرافی کیلئے زندگی وقف کردی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی تمام جمع پونجی انٹارکٹیکا کے سفر پر خرچ کرنے والی 67 سالہ خاتون کی رسولی کا حجم کم ہوگیا۔

جنوب مغربی چین کے صوبے یون نان کے دارالحکومت کنمنگ کی وانگ ینگ جنگلی حیات کی شوقیہ فوٹوگرافر ہیں جو اب تک پرندوں کی 1200 سے زائد اقسام کی تصاویر بنا چکی ہیں۔ 2013 میں وانگ ینگ میں تھائیرائیڈ کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی۔ وانگ ینگ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں مرنا ہی ہے تو وہ کسی دور دراز مقام پر مرنا چاہتی ہیں، وہ کسی صورت آپریشن نہیں کروانا چاہتی تھیں۔ انٹارکٹیکا سے واپسی کے بعد وانگ طبی معائنے کے لیے اسپتال گئیں۔ یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں کہ ایک ماہ قبل ہونے والے معائنے کے مقابلے میں ان کی رسولی کا حجم کم ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ فی الحال آپریشن کی ضرورت نہیں لیکن انہیں اپنی صحت کی مسلسل نگرانی جاری رکھنی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...