پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈرینج کا کامیاب تجربہ

 پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈرینج کا کامیاب تجربہ

پرواز کی سمت اور راستہ بدلنے کی صلاحیت دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے میں معاون کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ و دیگر نے تجربے کا مشاہدہ کیا،صدر ،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد

 راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی  ایس پی آر )کے مطابق یہ میزائل انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔فتح ٹو کی منفرد پرواز کی سمت اور راستہ بدلنے کی صلاحیت دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے میں معاون ہے ۔فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کی بدولت پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسروں، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے فتح ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...