ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں:نئی تحقیق

ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں:نئی تحقیق

لندن(نیٹ نیوز )نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہاتھی ایک دوسرے کو پکارنے کیلئے مخصوص نام استعمال کرتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے انسان ایک دوسرے کو نام لے کر مخاطب کرتے ہیں۔

 برطانوی اخبار کے مطابق ڈولفن اور طوطوں کو بھی اپنی نسل کے دوسرے جانوروں کی آوازوں کی نقل کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مخاطب کرتے دیکھا گیا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ ہاتھی پہلے ایسے غیر انسانی جانور ہیں جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آواز کی نقل کیے بغیر ایک دوسرے کے لیے مخصوص نام استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کے مرکزی مصنف مائیکل پارڈو نے بتایا ہے کہ یہ تحقیق ناصرف ظاہر کرتی ہے کہ ہاتھی ہر فرد کے لیے مخصوص آوازیں استعمال کرتے ہیں، بلکہ یہ بھی کہ وہ اپنے لیے کی جانے والی پکار کو پہچانتے اور اس پر ردِعمل دیتے ہیں، جبکہ دوسروں کے لیے کی جانے والی پکار کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...