اس تصویر میں کتنے سرکل یا دائرے موجود ہیں؟
لاہور(نیٹ نیوز)اوپر تصویر کو دیکھیں جو آپ کے ذہنوں کو گھما دے گی۔ تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ بتا سکتے ہیں کہ اس میں کتنے دائرے یا سرکل موجود ہیں۔
یہ معمہ بہت زیادہ مشکل ہے اور ذہین افراد کو بھی الجھا کر رکھ دیتا ہے اور اکثر تو درست جواب نہیں دے پاتے ۔تو آپ کے خیال میں اس کا کیا جواب ہے ؟اگر آپ سر کھجا رہے ہیں اور حیران ہیں کہ اس کا کیا جواب ہوسکتا ہے تو آپ تنہا نہیں۔اس پہیلی کو کافی مشکل بنایا گیا ہے اور دیکھنے میں تو یہ تصویر سادہ نظر آتی ہے مگر اس میں دائروں کی تعداد کو گننا کافی پیچیدہ عمل ہے ۔تصویر میں ہر چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔کیا آپ کو جواب دینے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ؟اگر ہاں تو ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ اس تصویر میں 7 سرکل موجود ہیں۔3 تو آپ کے سامنے ہی موجود ہیں مگر اس سے ہٹ کر اوپر موجود تحریر کو دیکھیں تو وہاں جتنے ہیں وہ بھی سرکل یا دائرے میں آتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments