لیسکو:گرمی میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ

لیسکو:گرمی میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ

شہروں میں2سے 3، دیہات میں 3سے 4گھنٹے کی بجلی بندش معمول تکنیکی خرابیوں ،ٹرانسفارمرجلنے کی وجہ سے بھی گھنٹوں بجلی بند رہتی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا،لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کردیا، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شہری علاقوں میں دو تین سے گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4  گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں کمی کے باعث لیسکو کی بجلی کی طلب بھی کم ہوئی، دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے کے بعد جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ،تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بھی متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...