عثمان بٹ ڈیپوٹیشن پر ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی میں تعینات

عثمان بٹ ڈیپوٹیشن پر ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی میں تعینات

اجلال خٹک کی جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈیپوٹیشن میں ایک سال توسیع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے عثمان بٹ کو 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا اور اجلال احمد خٹک کی اقتصادی امور ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکرٹری ڈیپوٹیشن مدت میں ایک سال توسیع کر دی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر اور ڈائریکٹر جنرل کمرشل آڈٹ اینڈ ایوی ایشن نارتھ محمد عثمان بٹ کو فوری تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کر دیا اور ان کی خدمات 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر اجلال احمد خٹک کی اقتصادی امور ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکرٹری ڈیپوٹیشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی جو یکم اکتوبر 2026ء سے 30 ستمبر 2027ء تک نافذ العمل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...