گریڈ 17تا 22تمام افسروں کے غیر ملکی دوروں کے آڈٹ کا فیصلہ، 3سال کا ریکارڈ طلب

گریڈ 17تا 22تمام افسروں  کے غیر ملکی دوروں کے آڈٹ کا  فیصلہ، 3سال کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان) آڈیٹر جنرل پاکستان نے تمام وفاقی سیکرٹریز اور محکموں، خود مختار و نیم خود مختار اداروں کے سربراہان اور 17 تا 22 گریڈ کے افسران کے گزشتہ تین سالوں کے بیرون ملک دوروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور وفاقی و صوبائی ڈائریکٹر جنرل اور فیلڈ آڈٹ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ۔۔۔

 کابینہ ڈویژن کے احکامات اور قواعد و ضوابط کے مطابق بیرون ملک دوروں کی مکمل معلومات اکٹھی کریں۔ احکامات کے مطابق آڈٹ کے دائرہ کار میں جن امور کو شامل کیا گیا ان میں دوروں کا مکمل ریکارڈ، نام، عہدہ، دورے کا مقصد، ملک، تاریخیں اور مدت، سپانسر اور اخراجات کی تفصیل شامل ہو گی۔ دورے کے لیے مجاز اتھارٹی سے منظوری، نامزدگی اور شرائط و ضوابط کا جائزہ لیا جائے گا، ہوائی سفر، رہائش، یومیہ الاؤنسز، کانفرنس فیس اور مقامی ٹرانسپورٹ کے مالی معاملات اور دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ دوروں کے اخراجات حکومت، غیر ملکی حکومت، بین الاقوامی تنظیم، ڈونر ایجنسی یا میزبان ادارے نے ادا کیے تھے ۔ سفر کے قوانین اخراجات کی اہلیت، بشمول فضائی سفر کی کلاس، یومیہ الاؤنسز اور دیگر الاؤنسز کے قواعد کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...