سینیٹ میں اپوزیشن کی حاضری کم ، احتجاج ہوا نہ نعرے بازی

 سینیٹ میں اپوزیشن کی حاضری کم ، احتجاج ہوا نہ نعرے بازی

گورنر راج، حکومت پی ٹی آئی ارکان آمنے سامنے ، اپوزیشن لیڈر کی کڑی تنقید حکومتی ارکان نے ناصر عباس کی تقریر غور سے سنی ، وزرا پوائنٹس نوٹ کرتے رہے

 اسلام آباد (سید قیصرشاہ )خیبر پختونخوا میں گورنر راج ، ایمر جنسی کے معاملے پر ایوان بالا میں پی ٹی آئی ارکان اور حکومت آمنے سا منے ،اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ممبران کی حاضری کم رہی جبکہ وزرا سمیت حکومتی ممبران بڑی تعداد میں تھے ، اپوزیشن لیڈر نے گورنر راج اورایمرجنسی لگائے جانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں کیا ایوان میں بھی نہیں بولنے دیا جائے گا ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے کوئی نعرہ بازی اور احتجاج نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی تقریر حکومتی ممبران نے مکمل یکسوئی سے سنی، نائب وزیراعظم ، وزیر داخلہ وزیر قانون سمیت دیگر حکومتی ممبران ان کی تقریر کے پوائنٹس لیتے رہے اور اپنی باری پر ان کے پو ائنٹس کا جواب دیا 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...