سینیٹ اجلاس 30،قومی اسمبلی اجلاس 27اکتوبر تک جاری رہے گا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ، نامہ نگار ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے جاری اجلاسوں کے شیڈول اور ایجنڈے سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوان بالا کا 364واں اجلاس 30 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔۔۔
جبکہ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 30ویں سیشن کو 27 اکتوبر 2026ء تک جاری رکھنے کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ،سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیشن کے دوران زیر غور آنے والے قانون سازی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ اہم قومی اور بین الاقوامی معاملات کو بھی ایوان میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments