غربت میں کمی کیلئے سماجی تحفظ، روزگار، فنی تربیت ضروری:وفاقی وزرا

غربت میں کمی کیلئے سماجی تحفظ، روزگار، فنی تربیت ضروری:وفاقی وزرا

منڈیوں تک رسائی، معاشی و موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت مضبوط بنانا ہوگی ترقی کیلئے کم ترقی یافتہ علاقوں پر توجہ کی ضرورت، عمران احمد شاہ، احسن اقبال، عطا تارڑ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ غربت میں کمی کیلئے سماجی تحفظ کو روزگار، فنی تربیت، مالی وسائل اور منڈیوں تک رسائی سے منسلک کرنا ضروری ہے ، جبکہ معاشی اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتبھی مضبوط بنانا ہوگی،وہ منگل کو پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے زیر اہتمام ‘‘غربت سے خوشحالی’’ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ غربت میں کمی کیلئے تعلیم، صحت اور فنی مہارتوں پر سرمایہ کاری ضروری ہے ۔ خواتین، نوجوانوں اور بلوچستان سمیت کم ترقی یافتہ علاقوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے غربت کے خاتمے اور محروم طبقات کو معاشی خودمختاری کی جانب گامزن کرنے کیلئے پی پی اے ایف کی کوششوں کو سراہا۔وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے روایتی ہنر اور دستکاری کو روزگار کے مواقع میں تبدیل کرنے اور دستکاروں کو منڈیوں تک رسائی دینے پر زور دیا۔پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ ادارہ 157 اضلاع میں 164 شراکت دار تنظیموں کے ذریعے کام کر رہا ہے ۔ 2014ء سے اب تک 36 لاکھ 90 ہزار بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ، جن میں 57 فیصد خواتین کو د ئیے گئے ۔ قرضوں کی واپسی کی شرح 98 فیصد رہی۔کانفرنس میں غربت کے پائیدار خاتمے ، کاروباری ترقی، مالی شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...