صدر سے یورپی کمشنر داخلہ کی ملاقات ، غیر قانونی نقل مکانی روکنے پر اتفاق

 صدر سے یورپی کمشنر داخلہ کی ملاقات ، غیر قانونی نقل مکانی روکنے پر اتفاق

انسانی سمگلنگ کی روک تھام ،پاکستانی ہنرمندوں کیلئے قانونی مواقع بڑھانے پر زور ڈار ،محسن نقوی سے بھی ملاقا ت، غیر قانونی مائیگریشن خاتمہ اگلا ہدف ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (نامہ نگار ، دنیا نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے یورپی کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن میگنس برونر نے ملاقاتیں کیں، جن میں غیر قانونی نقل مکانی، انسانی و تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام  اور پاکستانی ہنرمندوں کیلئے قانونی مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔صدر نے کہا کہ یورپی یونین کے اعدادوشمار کے مطابق 18 ماہ میں پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی 64 فیصد کم ہوئی، جبکہ پاکستان ری ایڈمیشن معاہدے کے تحت 30 ہزار سے زائد افراد واپس قبول کر چکا ہے ۔ انہوں نے ٹیلنٹ پارٹنرشپس، سرکلر مائیگریشن، یورپی لیگل گیٹ وے آفس کے قیام اور ایف آئی اے و پاکستان کوسٹ گارڈز کی استعداد بڑھانے کیلئے تعاون پر زور دیا۔

مکالمے کا اگلا دور آئندہ سال کے اوائل میں برسلز میں متوقع ہے ،اسحاق ڈار نے قانونی نقل مکانی کے مواقع بڑھانے اور پاکستان یورپی یونین سٹر ٹیجک انگیجمنٹ پلان پر تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا برونر نے پاکستانی اقدامات کو سراہا محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے ، غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی کے بعد ہمارا اگلا ہدف اس کا 100 فیصد خاتمہ ہے ، ،فریقین نے بارڈر سکیورٹی، ادارہ جاتی تعاون اور یورپی یونین کے ایسٹرن کوریڈور انیشیٹو پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ برونر نے پاکستان کی علاقائی کردار اور خطرناک سفر روکنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...