پنجاب اسمبلی کا مصنوعی ذہانت کا نظام تیار،ارکان کو پارلیمانی معلومات تک رسائی ملے گی

پنجاب  اسمبلی  کا  مصنوعی  ذہانت  کا  نظام  تیار،ارکان  کو  پارلیمانی  معلومات  تک  رسائی  ملے  گی

آئی ٹی شعبے نے چیٹ بوٹ بنا لیا، اسمبلی میں نصب ٹیبلٹس سے منسلک کرنے کا کام جلدشروع،مخصوص نظام پر بھی کام جاری اقدامات ڈیجیٹل نظام حکومت کی جانب پیشرفت ، پنجاب اسمبلی پہلے ہی کاغذ کے بغیر کام کرنیوالا ادارہ بن چکی :سیکرٹری

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کرنے کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع ہوگئی ہے ۔ اسمبلی کے شعبہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ تیار کر لیا ہے ، جسے اسمبلی میں نصب ٹیبلٹس سے منسلک کرنے کا کام جلد شروع ہوگا۔اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص مصنوعی ذہانت کا نظام تیار کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے ۔ یہ نظام صرف اسمبلی کے تحقیقی اور قانون سازی سے متعلق امور کے لیے استعمال ہوگا اور اس تک بیرونی افراد کی رسائی نہیں ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر اس نظام کی تیاری کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت حاصل کی جائے گی۔منصوبے کا مقصد ارکان اسمبلی کو پارلیمانی معلومات، قانون سازی، تحقیق اور اسمبلی کے ریکارڈ تک تیز، آسان اور محفوظ رسائی فراہم کرنا ہے ۔ اجلاس میں قانون سازی، پارلیمانی تحقیق اور اسمبلی کے ریکارڈ تک رسائی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے مطابق مصنوعی ذہانت سے متعلق اقدامات ڈیجیٹل نظام حکومت کی جانب پیش رفت ہیں جن سے ارکان اسمبلی کو مزید معاونت فراہم ہوگی۔ پنجاب اسمبلی پہلے ہی کاغذ کے بغیر کام کرنے والا ادارہ بن چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...