پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری
سپیکر نے ثنا ء اللہ مستی خیل اور داوڑ خان کی ایوان میں حاضری ضروری قرار دیدی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ جاری کر دیا گیا
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ،سپیکر نے ثنا ء اللہ مستی خیل اور داوڑ خان کنڈی کی ایوان میں حاضری رول 108 کے تحت ضروری قرار دے دی،انہو ں نے ہدایت کی ہے کہ دونوں ارکان کو ہر نشست کے آغاز پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سامنے پیش کیا جائے اور اجلاس کے اختتام پر ارکان کو دوبارہ حراست میں واپس بھیج دیا جائے گا، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد کو عمل درآمد کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments