سندھ میں گندم 5ہزار روپے من، اثرات پنجاب پر پڑنے لگے
لاہور میں 1400روپے من اضافے کے ساتھ ریٹ 5200 تک پہنچ گیا 20کلوآٹے کے سرکاری تھیلے غائب،نجی طورپر 150روپے کلو بیچا جانے لگا
لاہور (عمران اکبر )سندھ نے گندم فی من ریلیز قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کر دی، کراچی میں فی من قیمت 5800روپے اور پشاور میں 5600 تک پہنچ گئی ،اثرات پنجاب پر آ گئے ، پنجاب میں حالانکہ سرکاری گندم کا ریٹ 3800 روپے من ہے لیکن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں ،سرکاری گندم نہ ہونے کے برابر ،اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی کم ہو گئی ،لاہور میں 1400روپے فی من اضافے کے ساتھ گندم کا ریٹ 5200روپے تک پہنچ گیا ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5400روپے ہو گیا ،جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت فی من 5200روپے ہے ، پنجاب بھر میں آٹا فی کلو 113 روپے فروخت کیا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں پرائیویٹ آٹا 150روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، لاہور میں چکی آٹا فی کلو دو سو روپے فروخت کیا جا رہا ہے ،گندم مہنگی ہونے سے سرکاری آٹے کی فی کلو قیمت 160 روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور و دیگر شہروں میں نایاب ہے ، 15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے کی قیمت کے ساتھ سپلائی ڈیمانڈ سے بھی زائد مارکیٹ میں موجود ہے سادہ روٹی 14روپے کی بجائے 20سے 25روپے میں از خود بیچی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی ریلیز 15 ہزار میٹرک ٹن کے بجائے صرف 3500میٹرک ٹن ہو رہی ہے ۔لاہور کو آبادی کے تناسب سے 1500 میٹرک ٹن گندم ریلیز کی جارہی ہے ، باقی پنجاب کے چالیس اضلاع کو صرف دوہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کی جارہی ہے ۔ محکمہ فوڈ سیفٹی کے اعدادوشمار دعوؤں کی حد تک محدود، پیرا اور ضلعی انتظامیہ عملی طور پر کوئی پکڑ دھکڑ نہیں کر رہیں، رحیم یار خان میں 5200روپے من گندم فروخت کی جارہی ،اسلام آباد میں 5400 روپے من گندم بیچی جارہی ہے ۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں آٹے کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متعلقہ ادارے متحرک، قانونی کارروائیاں جاری ہیں ،ذرائع کے مطابق گندم ،آٹا اور روٹی کی قیمتیں ازخود بڑھانے پر صوبہ بھر کے مکینوں کی جیبوں پر لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments