اسلام آباد پولیس انسپکٹرز کی بھرتی ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

اسلام آباد پولیس انسپکٹرز کی بھرتی ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، چیف کمشنر، پبلک سروس کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری عدالت کی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے وفاقی پولیس میں براہ راست انسپکٹرز کی بھرتیو ں کا عمل عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے کہا بھرتی کا عمل کیس کے فیصلہ سے مشروط ہوگا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی،چیف کمشنر، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ، پبلک سروس کمیشن کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس ایاز شوکت نے ارشد علی وغیرہ 39 سب انسپکٹرزکی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہاگیا کہ وکیل نے انسپکٹر کے عہدہ پر براہِ راست بھرتیاں پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 7(3) کے منافی قرار دیں، وکیل کے مطابق پولیس آرڈر 2002 اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں نافذ العمل ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے نفاذ تسلیم کیا تھا، درخواست گزاروں کے مطابق انسپکٹر کے عہدہ پر براہ راست بھرتی کی قانون میں گنجائش نہیں، بھرتی کا عمل جاری رہا تو قانونی طریقہ کار کے خلاف تقرریاں ہو سکتی ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق درخواست پر مزید سماعت 28 اکتوبرکو ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...