میر رضا کیس:کمیشن کی رپورٹ تیار،آج سندھ حکومت کو دی جائیگی
کراچی (سٹاف رپورٹر)میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ 15 اکتوبر کو صبح دس بجے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد رپورٹ تیار کرلی ہے ۔ جسٹس عمر سیال نے حیدرآباد میں رپورٹ رجسٹرار کمیشن کے حوالے کردی ہے ، جو آج صبح دس بجے رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments