آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد ناگزیر ، سینیٹ ذیلی کمیٹی
بعض سکیمیں سرکاری دستاویزات میں موجود ، زمین پر واضح نہیں ، سینیٹر جان محمد
اسلام آباد (سید قیصرشاہ)سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے تحت 348 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے اجرا و استعمال اور اعلان کردہ 5ہزار ملازمتوں پر عمل درآمد کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ سینیٹر جان محمد نے اجلا س کی صدارت کی ۔انہوں نے کہا آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ،اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے ، بلوچستان کے مسائل حل کیلئے کیے گئے وعدے پورے کیے جا ئیں ۔کمیٹی کے کنوینر نے کہا بعض سکیمیں سرکاری دستاویزات میں موجود ہیں، تاہم زمینی سطح پر ان پر عمل درآمد کی صورت حال واضح نہیں۔ سینیٹر جان محمد نے اجلاس سے کچھ دیر قبل رپورٹس جمع کرانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے تمام متعلقہ ڈویژن اور محکمے اپنی رپورٹس فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments