کراچی:ڈیفنس میں رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ
اعجاز جاکھرانی نے جائیدادتنازع پر میرے گھر پر چھاپہ لگوایا، بھائی میر آزاد جاکھرانی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا، بنگلے سے منشیات برآمدہوئی، ذرائع کادعویٰ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) درخشاں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے چھاپے کے بعد رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی کے بھائی میر آزاد جاکھرانی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی اعجاز جاکھرانی نے جائیداد کے تنازع پر میرے گھر پر چھاپہ لگوایا۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب درخشاں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس خیابان راحت میں واقع رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھرکر چھاپہ مارا۔پولیس کے چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں پولیس کو ایک شخص کو حراست میں لیکر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش پکڑا تھا جس کی نشاندہی پر بنگلے پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
پولیس نے بنگلے سے منشیات برآمد بھی کی، بعد میں پولیس کو معلوم ہوا کہ بنگلہ رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے بھائی کا تھا۔میرآزاد جاکھرانی نے کہا کہ چھاپے کے دوران اعجازجاکھرانی کی ایما پرخالد جاکھرانی کو حراست میں لیا گیا اوران ہی کی انا کی تسکین کے لیے بنگلے پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنگلے پر چھاپے کے حوالے سے مزید انکوائری کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments