معمر رانا کے ازدواجی رشتے میں دراڑ، طلاق پر دستخط کر دئیے
لاہور (این این آئی) پاکستانی فلموں کے سینئراداکار معمر رانا نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اور بچے اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
اداکار کے مطابق وہ طلاق سے متعلق عدالتی دستاویزات پر دستخط کر چکے ہیں تاہم وہ اب بھی دعا کرتے ہیں کہ ان کا رشتہ ختم نہ ہو۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے معمر رانا نے انتہائی دل برداشتہ انداز میں بتایا کہ اس کٹھن وقت میں ان کے بھائی تو ان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کی بیوی اور بچے اب ان کے ساتھ نہیں رہے ۔اداکار نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ آج بھی اپنی اہلیہ اور بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ انہوں نے طلاق سے متعلق قانونی دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں لیکن ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ان کا ازدواجی رشتہ ٹوٹنے سے بچ جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments