پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت بھارت میں پابندی کا باعث بنی:فیصل قریشی
کراچی (آئی این پی)اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی مقبولیت وہاں ان پر پابندی کا باعث بنی ہے ۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے ذریعے پاکستان کا مثبت تاثر سامنے آنے سے خوفزدہ تھی۔اداکار کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی بدولت بھارتی عوام کو معلوم ہوا کہ پاکستان میں بھی عام، تعلیم یافتہ اور مہذب لوگ بستے ہیں، یہی وجہ تھی کہ حکومت نے ان ڈراموں کا اثر محدود کرنے کی کوشش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments