شعیب ملک سے شادی کی خبریں اداکارہ ونیزہ ستار کی وضاحت
لاہور (آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی نجی زندگی اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہے تازہ افواہوں میں اداکارہ ونیزہ ستار کا نام شعیب ملک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ۔
جس پر اب خود اداکارہ نے میدان میں آ کر خاموشی توڑ دی ہے اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی ایسی خبروں سے نہ صرف ان کی اپنی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور قریبی لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments