اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست مسترد
کراچی(سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور اینکر اقرار الحسن کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر فوجداری نظرثانی درخواست مسترد کردی۔
سیشن جج شرقی ارشد مرتضیٰ نے قرار دیا کہ ریکارڈ پر کوئی سنگین غیرقانونی اقدام یا بے ضابطگی ظاہر نہیں ہوتی اور چار روزہ جسمانی ریمانڈ کو غیرمعمولی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اقرار الحسن کو 17 اکتوبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ اول کراچی شرقی کے روبرو پیش کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments