اپیل کی قانونی مدت تعطیلات میں ختم ہوجائے توعدالت کھلتے ہی دائرکرناہوگی:سپریم کورٹ

اپیل کی قانونی مدت تعطیلات  میں ختم ہوجائے توعدالت کھلتے  ہی دائرکرناہوگی:سپریم کورٹ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) عدالتی تعطیلات کے بعد پہلے روز اپیل دائر نہ کرنے پر تاخیر کا قانونی فائدہ نہیں مل سکتا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اگر اپیل دائر کرنے کی قانونی مدت عدالت کی تعطیلات کے دوران ختم ہو جائے تو اپیل کنندہ کو عدالت کھلنے کے پہلے روز اپیل دائر کرنا ہوگی، بصورت دیگر وہ قانونِ میعاد کی دفعہ 4 کے تحت حاصل ہونے والے فائدے سے محروم ہو جائے گا۔سپریم کورٹ نے دونوں دیوانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملتان کے 15 اور 16 دسمبر 2000 کے احکامات بحال کر دیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...