شہید ملت کا سیاسی شعور مشعل راہ

شہید ملت کا سیاسی شعور مشعل راہ

کراچی(سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔

کہ شہید ملت بانی پاکستان کے معتمد ترین ساتھی اور تحریک پاکستان کے عظیم رہنما تھے ،انہوں نے نوزائیدہ مملکت پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے ، آئینی و معاشی بنیادیں فراہم کرنے اور ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔انہوں نے کہا شہید لیاقت علی خان نے اپنی تمام تر جائیداد اور آسائشیں پاکستان پر نچھاور کر دیں اور مملکت خداداد کی خاطر شہادت کا مرتبہ حاصل کیا،شہید ملت کا سیاسی شعور اور ملک سے اخلاص آج بھی تمام تر سیاسی قیادت کے لیے مشعل راہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...