مہنگائی اور بیروزگاری سب سے زیادہ
کراچی (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہےْ۔
جبکہ سرمایہ کاری کی شرح گزشتہ 60 سال کے دوران کم ترین سطح پر رہی ہے ۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت کو ساڑھے چار سال ہو چکے ہیں، لیکن اس طویل عرصے کے بعد بھی پاکستان میں خطے کے مقابلے میں گیس، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں،لیوی بھی پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں،ملک میں آٹے کی قیمتیں خطے میں سب سے زیادہ ہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں کرپشن عروج پر ہے اور عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments