پی ٹی آئی نے خود ہی اپنے خلاف پابندی کی راہ ہموار کی :سیٹھی

 پی ٹی آئی نے خود ہی اپنے خلاف پابندی کی راہ ہموار کی :سیٹھی

چار سال میں کئی حکومتیں گنوائیں ،آئندہ حالات کامقابلہ کرنامشکل ہوسکتا پختونخوا حکومت کے خاتمے میں پارٹی کا اپنا ہاتھ: ’’‘آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘

لاہور (دنیا نیوز) تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اندرونی تقسیم کا شکار ہے ۔ پارٹی کے دو دھڑے ہیں، ایک مقامی اور دوسرا بین الاقوامی، جبکہ پارٹی کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آ رہا کہ انہوں نے جماعت کے ساتھ کیا کیا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’ کی میزبان سیدہ عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پی ٹی آئی نے بہت کچھ کھویا ہے ۔ پہلے اسلام آباد میں حکومت گنوائی، پھر پنجاب اور گلگت بلتستان میں اقتدار سے محروم ہوئی اور اب خیبر پختونخوا میں بھی حکومت خطرے میں ڈال دی۔ اب پارٹی رہنما پارلیمنٹ سے باہر ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ اتنی مقبول جماعت سے اتنی کوتاہیاں کیسے ہوئیں؟ پی ٹی آئی نے مایوس کیا ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت ختم کروانے میں بھی اس کا اپنا کردار ہے ۔ لانگ مارچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ سہیل آفریدی کے ساتھ کنٹینر پر پارٹی کا کوئی رہنما بھی نہیں پہنچا۔ دوسری جانب حکومت نے بھی اپنی تیاری مکمل کر رکھی تھی اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اٹک پل عبور کیا تو پولیس کے ذریعے انہیں روکا جائے گا۔ پی ٹی آئی میں مقامی سیاست دانوں اور ڈیجیٹل کارکنوں کے درمیان تقسیم نمایاں ہے ۔ مقامی سطح پر علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور محمود خان اچکزئی سے وابستہ گروپوں سمیت مختلف دھڑے موجود ہیں۔ یہ دھڑے پارٹی کی پالیسی اور سمت کے حوالے سے اختلافات کا شکار ہیں۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں؟ ان اختلافات نے پارٹی کے کارکنوں کو مایوس کیا ہے ۔ پارلیمنٹ میں محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے حوالے سے جو کچھ بتایا، اس سے یہی محسوس ہوتا تھا کہ وہ درست بات کر رہے ہیں۔ آنے والے حالات کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے ۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو جیلوں میں جانا پڑ سکتا ہے ، مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔ پی ٹی آئی نے خود ہی اپنے خلاف پابندی کی راہ ہموار کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...